ملک میں دل کی بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس میں تقریبا 68 فیصد کےاضافہ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈڈا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی مائیكرواکانومكس اور صحت کمیشن کی
رپورٹ کے مطابق سال 2005 میں دل کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 80 لاکھ تھی جس کے 2015 میں بڑھ کر 6 کروڑ 41 لاکھ ہو نے کا اندازہ ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ کونسل کے ایک مطالعے کے مطابق ملک کے شہری علاقے میں آٹھ سے دس فیصد اور دیہی علاقے میں تین سے چار فیصد دل کے مریض ہیں۔